ممبئی،27؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)کورونا کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں پر لگی پابندی کو 31 دسمبر تک بڑھادیا گیا ہے، البتہ خصوصی تجارتی پروازوں پر کوئی روک نہیں رہے گی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے جمعرات کو اس سلسلے میں ایک ہدایت نامہ جاری کیا جس کے مطابق اس پابندی کا اطلاق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹرنیشنل فریٹ آپریشنز اینڈ سول ایوی ایشن کے ذریعہ منظور شدہ خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا۔
سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے سرکلر میں کہا ہے کہ منظور شدہ اتھارٹی نے 31 دسمبر 2020 کو شیڈول بین الاقوامی تجارتی مسافر خدمات کی معطلی پر پابندی کی توثیق کی ہے۔ تاہم منتخب راستوں پر بین الاقوامی طے شدہ پروازوں کی اجازت ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد ہندوستان نے 23 مارچ سے 30 نومبر تک بین الاقوامی تجارتی مسافروں کی پروازیں منسوخ کردیں تھیں۔